تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے احمد حسین دیہڑ نے عدم اعتماد کی ووٹنگ والیدن اسمبلی نہ جانے کا اعلان کردیا
۔تفصیلات کے مطابق احمد حسین دیہڑ کا کہنا تھا کہ میں نے اپوزیشن سے ملاقات کی نہ ہی سندھ ہائوس گیا، اپوزیشن جانتی ہے میں وقت پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں، میں دغا کرنیوالا نہیں تھا اورنہ ہی اب کروں گا۔
پی ٹی آئی اے کے ناراض ایم این اے نے کہا پارٹی کیساتھ کھڑا ہوں اورکسی اور کیساتھ جانیکا اعلان نہیں کیا، مطالبات پورے نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جائوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بیغیرت سمجھتاہوں، حلقے کے مسائل پر کافی عرصے سے احتجاج کر رہا تھا لیکن سنی نہیں گئی، مطالبے پورے نہ کیے اور اوپر سیالزام لگا رہے ہیں کہ میں نے پیسے لیے۔
