اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر 21کواجلاس نہیں ہوا تو 3 دن بعد ہوجائے گا کون سی قیامت آگئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی پوچھ لیں مذہب کے نام پر کیا کیا؟ مولانا فضل الرحمان نے دین فروشی کے سوا کچھ نہیں کیا، اوآئی سی کی تاریخ 6 ماہ پہلے طے ہوئی تھی،
عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں، منحرف اراکین کے پاس موقع ہے واپس آجائیں، منحرف ارکان اپنے بچوں کومنہ دکھانیکے قابل نہیں، ارکان کے گھروں سے ہمیں ٹیلیفون آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس 22 کے بجائے 25 مارچ کوہورہا ہے توکیا قیامت آگئی؟ عمران خان کی حکومت مافیاز کیخلاف کھڑی ہے،شرم کی بات ہے ،کہتے ہیں اوآئی سی کاانعقاد کرکے دکھائیں، اس لڑائی میں فتح حق اورسچ کی ہو گی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، آرٹیکل 63اے آئین کابنیادی حصہ ہے، ن لیگ میڈیا سیل اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا نام استعمال کررہا ہے۔
