Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانفسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں، فواد چوہدری کا پی ڈی ایم مارچ کے اعلان پر ردعمل

فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں، فواد چوہدری کا پی ڈی ایم مارچ کے اعلان پر ردعمل

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لیے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔