ہومUncategorizedواٹس ایپ صارفین نئی پابندی کا سامنا کرنے کیلئے ہو جائیں تیار

واٹس ایپ صارفین نئی پابندی کا سامنا کرنے کیلئے ہو جائیں تیار

افواہیں اور جعلی خبروں کا پھیلاو اس وقت دنیا میں بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے جس سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔ اس سے معاشرے پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور بعض اوقات یہ بڑے تنازعات کا سبب بھی بنتی ہیں۔

اس سنگین مسئلے کے سدباب کے لیے متعدد میسیجنگ ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اقدامات اٹھائے۔ سال 2019 میں پیغامات کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھی صارفین کی جانب سے متعدد بار فارورڈ کیے جانے والے پیغامات کو پانچ سے زیادہ چیٹس میں شیئر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب واٹس ایپ زیادہ فارورڈ کیے جانے والے پیغامات کو پانچ میں سے صرف ایک چیٹ تک محدود رکھنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔واٹس ایپ کی یہ پابندی وائرل ہونے والے پیغامات پر لاگو ہوگی۔ چار سے زائد بار شیئر ہونے والے پیغام پر Forwarded کا لیب لگا دیا جائے گا۔ابتدائی طور پر اس پابندی کو واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر لگایا گیا ہے جب کہ اس کے بعد باقی صارفین کے لیے بھی یہ پابندی ہوگی۔واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.22.7.2 پر انڈوئڈ صارفین کو ایک سے زیادہ چیٹس کو فارورڈ کرنے کی کوشش پر یہ وارنگ میسیج دیکھنے کو مل رہا ہے: Forwarded messages can only be sent to one group chat

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔