ہومپاکستانجو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے کچل دوں گا، وزیرداخلہ

جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے کچل دوں گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے درخواست ہے کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ابھی ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیئے ہیں لیکن آئندہ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے کچل دوں گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں صورتحال خراب کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے نوازشریف اور آصف زرداری، فضل الرحمان کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں اس لیے ایسے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں کیونکہ اپوزیشن عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس، لاجز کو رینجرز، ایف سی کے حوالے کررہے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔