ہومپاکستانقومی اسمبلی 10 اگست 2022 کو اپنی پلاٹینم جوبلی منائے گی

قومی اسمبلی 10 اگست 2022 کو اپنی پلاٹینم جوبلی منائے گی

پاکستان کی قومی اسمبلی 10 اگست 2022 کو اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان کی قومی اسمبلی 10 اگست 2022 کو اپنی پلاٹینم جوبلی منانے کی منظوری دے دی۔ پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس پاکستان کی آزادی سے ایک ہفتہ قبل 10 اگست 1947 کو منعقد ہوا تھا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی کو احسن طریقے سے منانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی نے متعدد اقدامات کی منظوری دی۔ ان خصوصی اقدامات میں پلاٹینم جوبلی کے لیے خصوصی لوگو کی ڈیزائننگ کی جائے گی۔ پلاٹینم جوبلی پر یادگاری سکے اور یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی شامل ہے 10 اگست 2022 سے ایک سال تک تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق خصوصی اقدامات میں پارلیمانی دوستی گروپس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا بھی شامل ہے اسی جذبے کے تحت مختلف پارلیمانی وفود نے دوست ممالک کے پارلیمانی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کرائی جائے گی اس ضمن میں مختلف ممالک کے دوروں کے باقاعدہ تبادلے کے ذریعے تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ارکان کو ملک سے باہر بھیجے جانے کی اطلاعات کو میڈیا میں غلط رپورٹ کیا گیا ہے۔ یہ پارلیمانی دورے قومی اسمبلی کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات احسن طریقہ سے منانے کے لیے کیے گے فیصلوں کا تسلسل ہے۔ دوست ممالک کے ان دوروں کو تناظر سے ہٹ کر رپورٹ نہ کیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔