تحریک انصاف کی اراکین قومی اسمبلی عندلیب عباس اور ساجدہ ذوالفقار کے حزب اختلاف سے روابط کی تردید کرتے ان اطلاعات کو جھوٹ، بے بنیاد اور لغو افواہ سازی قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ مایوس اور ناکام سیاسی ٹولہ اپنی خفت مٹانے کیلئے جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لے رہا ہے ہمارے بارے میں روابط کی خبریں چلوا کر حزب مخالف نے اپنی تحریک کی سنجیدگی کے حوالے سے تاثر ختم کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نام چلوانے والے ہمیں جانتے ہیں نہ ہماری سیاسی جدوجہد سے واقف ہیں روزِ اوّل سے جھوٹوں، دھوکہ بازوں اور لٹیروں کیخلاف عمران خان کے ساتھ ملکر جدوجہد کرتے آئے ہیں عوام نے بار بار خود ان پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے کہا کہ ہمارے سمیت تحریک انصاف کا ہر کارکن اور رکن پارلیمان قائد عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔۔۔۔
عندلیب عباس اور ساجدہ ذوالفقار کی حزب اختلاف سے رابطوں کی تردید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
