Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومپاکستانق لیگ نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو سونپ دیا

ق لیگ نے فیصلوں کا اختیار پرویز الٰہی کو سونپ دیا

پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الہی، مسز فرخ خان، صوبائی وزرا حافظ عمار یاسر، با رضوان، ارکان پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی، عبداللہ یوسف وڑائچ، ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چودھری، شجاعت نواز اجنالہ اور خدیجہ عمر اجلاس نے شرکت کی۔ چودھری پرویزالہی نے اپوزیشن رہنماوں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا جس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل گفتگوکی گئی اور تمام ارکان اسمبلی نے اپنی آرا کا کھل کر اظہار کیا۔ حافظ عمار یاسر نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی۔ مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے پٹرول، بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف نہ دیا گیا تو حالات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔