Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانکرونا مریضوں کی تعداد میں کمی ، مزید 49 افراد جاں بحق

کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی ، مزید 49 افراد جاں بحق

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ نو سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 49 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 91 ہزار 423 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 724، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 12 ہزار 78، بلوچستان میں 35 ہزار 133، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 250، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 388 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار 758 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 553 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 88 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 877 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 390، سندھ میں 8 ہزار، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 153، اسلام آباد میں ایک ہزار 1، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 773 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔