Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومکھیلچین، سنکیانگ کے شہریوں کی برف کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

چین، سنکیانگ کے شہریوں کی برف کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت

برف کے کھیلوں میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے صدر مقام ارمچی میں برف کے کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس میں مقامی افراد کا بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔چینی میڈ یا کے مطا بق برف کے مجسموں کی نمائش ہو یا سکیٹنگ کا تجربہ ، مقامی افراد بھرپور انداز میں ان تمام سرگرمیوں میں شریک ہو رہے ہیں ۔
ارمچی کے تھیان شان پارک میں منجمد جھیل پر مقامی شہری سپیڈ سکیٹنگ، فگر سکیٹنگ اور سنو موبیلنگ سمیت برف کے مختلف کھیلوں کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ ارمچی کے پیپلز پارک میں جشن بہار اور سرمائی اولمپکس کی تھیم پر بنائے گئے برف کے مجسمے اور مختلف ڈیزائنز کی خوبصورت لالٹینیں رات کے وقت روشنیوں میں ایک دلکش سماں پیش کرتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارک میں لالٹین اور بر ف کے مجسموں کی نمائش دیکھنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔