Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانغلط معلومات پھیلانا ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

غلط معلومات پھیلانا ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہیں لاہور کور کی فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے لمز، ایف سی یو، یو ای ٹی ، ایل ایس ای ، پی یو، جی سی یو کی فیکلٹی اور طلبہ نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت اور مفید شہری بنانے پر معروف تعلیمی اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور ماحولیات میں انسانی ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ غلط معلومات کا پھیلانا رائے سازی کو متاثرکرتا ہے اور یہ ریاست کی سالمیت کیلئے بھی خطرہ ہے۔آرمی چیف نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل محمدعبدالعزیزبھی موجودتھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔