اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔ لاہور دھما کے کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے سیزفائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کیا ہواہے۔خیال رہے کہ لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ کے قریب دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔
دہشتگردی کے واقعات،پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
