Monday, December 15, 2025
ہومپاکستانالیکشن ٹربیونلز ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود انتخابی عذر داریاں نمٹانے میں ناکام

الیکشن ٹربیونلز ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود انتخابی عذر داریاں نمٹانے میں ناکام

اسلام آباد،عام انتخابات 2018کے بعد قائم الیکشن ٹربیونلز ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود انتخابی عذر داریاں نمٹانے میں ناکام ، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن ٹریبونل دائر پٹیشن پر120دن میں فیصلہ دینے کا پابند ہے تاہم عام انتخابات کے بعد دائر کی گئی 299انتخابی عذرداریوں التوا کا شکار ہیں ۔
دستاویز کے مطابق عام انتخابات 2018کے بعد الیکشن کمیشن میں پنجاب سے 137انتخابی عذر داریاں فائل کی گئی تھیں ، بلوچستان سے 55، خیبرپختونخواسے 33اور سندھ سے 74 انتخابی عذر داریاں فائل ہوئیں۔ الیکشن کمیشن میں قومی اسمبلی کی مجموعی طور پر 90انتخابی عذر داریاں دائر کی گئیں، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 47، بلوچستان سے 13، خیبرپختونخوا سے8اور سندھ سے 22 فائل ہوئیں۔ صوبائی اسمبلی کی مجموعی طور پر پنجاب سے 90،کے پی کے 25، بلوچستان 55 اور سندھ سے 52 فائل کی گئیں، مجموعی طور پر بلوچستان سے 254 ،کے پی کے فاٹا 97،پنجاب اسلام آباد سے 539اور سندھ 337 دائر کی گئیں، مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی406 عذرداریاں فائل کی گئیں جن میں سے 312 منظور کی گئیں ، الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 21 الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے، الیکشن ٹربیونل میں 256اپیلیں مسترد 81 منظور ہوئی ہیں الیکشن ایکٹ کے مطابق 120 دن میں الیکشن ٹربیونل میں دائر پٹیشن پر فیصلہ دینے کا پابند ہے۔
a 1
b 1
c 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔