ہومپاکستانشراب پی کر کالج میں داخل ہونے والے ملزمان عدالت میں پیش

شراب پی کر کالج میں داخل ہونے والے ملزمان عدالت میں پیش

اسلام آباد،شراب پی کر کالج میں داخل ہونے والے ملزمان کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا،اینکر پرسن جاوید چوہدری کے بیٹے فائز جاوید، فیضان مرزا، حارث امتیاز اور فصل خان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کے پاس پیش کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ویڈیو بنانے پر ملزمان اور اسکے ساتھیوںنے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ملزمان کے خلاف سکول کے پرنسپل کی مدعی میں گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جس کے مطابق ملزمان نے نشے میں دھت ہو کر بوائز کالج میں داخل ہو کر حملہ کیا تھا، سکول پر سٹاف اور طالبعلموں کو بھی ہراساں کرنیکا الزام عائد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔