ہومپاکستاناسلام آباد،ماڈل کالج فار بوائز میں نشے میں دھت 4افراد کا سٹاف اور بچوں پر تشدد کا واقعہ ،مقدمہ درج

اسلام آباد،ماڈل کالج فار بوائز میں نشے میں دھت 4افراد کا سٹاف اور بچوں پر تشدد کا واقعہ ،مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی پی ایس) ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف الیون تھری میں نشے میں دھت چار افراد کا سٹاف اور بچوں پر تشدد کا واقعہ ،تھانہ شالیمار پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر کالج پرنسپل ڈاکٹر اسد فیض کی مدعیت میں درج کرلی۔ایف آئی آرکے مطابق ملزمان گرے کلر کی ویگو گاڑی میں کالج کے گیٹ کے، سامنے آئے، ملزمان گارڈ سے گالم گلوچ کرکے زبردستی کالج میں داخل ہوئے۔ملزمان نے کالج میں اسٹاف اور بچوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور نشے میں دھت ملزمان نے خواتین اساتذہ کو بھی حراساں کیا۔اسلام آباد پولیس نے نامزد ملزمان علی فیضان، محمد فائز جاوید، حارث، اور فضل خان کو گرفتار کرلیا۔

application 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔