ہومپاکستان25سال پرانا کیس:آصف زرداری کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

25سال پرانا کیس:آصف زرداری کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیس میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ تفصیلات کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف ارسز ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ ریفرنسز میں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔ اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کرے گا۔آصف زرداری پر اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام تھا، آرسز ٹریکٹر ریفرنس میں ٹریکٹر اسکیم میں ان پر کرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدر کو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نے آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے، نیب نے 2014 میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اور آج تک سابق صدر کو نوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پر نیب نے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔