ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ موجودہ ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے، جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک موثر راستہ ہوسکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک وفاقی وزیر مسلسل میرے خلاف بات کررہے ہیں، اگر میں نے جواب دیا تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔