Friday, December 26, 2025
ہومپاکستانسابق صدر زرادری جام کمال کی حکومت کوبچانے کیلئے سرگرم

سابق صدر زرادری جام کمال کی حکومت کوبچانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق صدر آصف زرادری وزیراعلی جام کمال خان کی حکومت بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے،وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،انوارالحق کاکڑ کی دو ماہ قبل سابق صدر آصف علی زرادری سے خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے، ملاقات میں جام کمال خان اور سینیٹر انو الحق کاکڑ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ذرائع کادعوی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرادری نے رکن قومی اسمبلی عامر مگسی اور نادر مگسی کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے کوئٹہ بھیج دیا۔ مشن پر آئے عامر اور نادر مگسی مصالحتی کوششوں میں پیش پیش،رکن قومی اسمبلی عامر مگسی اور رکن صوبائی اسمبلی نادر مگسی ہر میٹنگ میں موجود رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔