ہومتازہ ترینذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،رانا ثناء اللہ

ذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے،مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا ءاللہ کا کہنا ہے کہ ذاتی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح نہ دی جائے،مذاکرات کیلئے حکومت کی جانب سے دروازے کھلے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم اپوزیشن کو مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی بات کرچکے ہیں ۔
رانا ثنا ءاللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی صورت ریاست کو یرغمال بنا کر اور سیاسی عدم استحکام کے رویے سے کسی بھی مطالبے کو نہیں منایا جا سکتا، پاشا صاحب کے کامیاب تجربے کے بعد پی ٹی آئی کو شناخت ملی ،پی ٹی آئی گالی گلوچ اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے،اب بھی سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایسی صورتحال پیدا کر دی جاتی ہے۔
سیاسی رواداری کو ختم کر دیا گیا،پی ٹی آئی نے ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنے اس ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے،2014 کے بعد سے پی ٹی آئی اسلام آباد کا گھیرائو ہمیشہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

ایک طرف شہداء کے لاشے پڑے ہیں ،کیا کسٹم اور پولیس کے شہداء ن لیگ کے ہیں وہ خیبر پختونخوا میں کے باشندے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔