ہومپاکستانحکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ حکومتی اصرار تھا، سلمان اکرم راجہ

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ حکومتی اصرار تھا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن وفد اپنے اصولی موقف پر ڈٹی رہی کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں وفاقی اور کے پی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر ہوں اور معاہدہ کے پی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے طے کیا جائے

تاہم حکومتی وفد نے اپوزیشن کا موقف مسترد کردیا اور اصرار کیا کہ یکطرفہ طور پر شروع کیے جانے والے تمام اقدامات صوبائی حکومت تسلیم کرے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وفد نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنیکی پالیسی اور اقدامات مقامی آبادی کی حمایت یافتہ اور زمینی انٹیلی جنس پر مبنی ہونی چاہیے،کے پی اسمبلی میں منعقدہ جرگے کے فیصلوں پر توجہ دی جانی چاہیے، یہ سب وفاقی حکومت کے لیے قابل قبول نہیں تھا اس لیے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔