بیجنگ :چین کی ہائی اسپیڈ ریلوے لائنوں میں مزید اضافہ ہوا۔ بیجنگ- ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا شیونگ آن سے شانگ چھیو سیکشن ، شی آن–چھونگ چھنگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا شی آن سے آن کھانگ سیکشن ، ای چھانگ–شنگ شان ہائی اسپیڈ ریلوے لائن اور ہاربن–ای چھون ہائی اسپیڈ ریلوے لائن سمیت چار نئی لائنیں فعال ہو چکی ہیں جو چین کے شمال، شمال مشرق، شمال مغرب اور وسطی علاقے کا احاطہ کرتی ہیں۔بیجنگ–ہانگ کانگ ہائی اسپیڈ ریلوے لائن چین کے “آٹھ عمودی، آٹھ افقی” ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک کی “ایک عمودی” لائن ہے۔ شانگ چھیو–حہ فئی، حہ فئی–آن چھنگ–جیو جیانگ، نان چھانگ–گان جو، گان جو–شینژن اور شینژن–ہانگ کانگ سیکشنز اس وقت فعال ہیں، جب کہ نان چھانگ–جیو جیانگ سیکشن زیر تعمیر ہے،اور بیجنگ فینگ تھائی–شیونگ آن سیکشن کی ابتدائی تیاریاں منظم انداز میں جاری ہیں۔ شیونگ آن–شانگ چھیو سیکشن پر سب سے تیز رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔شی آن–آن کھانگ ریلوے لائن کی کل لمبائی 171 کلومیٹر ہے جس کی ڈیزائن کے مطابق رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس لائن کے افتتاح سے مغربی علاقوں کی ترقی کو بڑی مدد ملے گی۔ای چھانگ–شنگ شان ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کی کل لمبائی 101 کلومیٹر اور ڈیزائن کے مطابق رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔جب کہ ہاربن-ای چھون لائن چین کے سب سے شمالی علاقے کی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ہے،جس کی کل لمبائی 318 کلومیٹر ہے اور ڈیزائن کے مطابق اس کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھںٹہ ہے۔
چین میں مزید چار ہائی اسپیڈ ریلوے لائنیں فعال ہو گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
