Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانمئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

مئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد،اسلام آباد ہائی کورٹ نے مئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلہ کے مطابق ڈپٹی مئیرز مئیر کا الیکشن نہیں لڑ سکتے، ووٹ ڈال سکتے ہیں جبکہ ڈپٹی مئیر ایم سی آئی کے ممبر ہیں مئیر کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔فیصلہ کے مطابق ڈپٹی مئیر سیکشن 27/1 کے تحت مئیر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکتا ، فیصلہ یونین کونسل چیئرمین کا الیکشن لڑنے والا مئیر کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق متاثرہ فریق نہیں۔عدالتی فیصلہ کے مطابق مئیر اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کی درخواست مسترد جبکہ مئیر کو ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کر لی گئی اورڈپٹی مئیر اسلام آباد مئیر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔