اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے سال 2020 کے دوران طے شدہ ہدف سے زیادہ ریونیو (محصولات)حاصل کئے،سال 2020کے اختتام پرادارہ ہذا کے اکائونٹ میں 30 ارب سے زائد محصولات موجود تھے،گزشتہ سال نئے منصوبوں کے آغاز کے ساتھ ماضی میں نظرانداز منصوبوں پربھی کا کام کا آغاز کیاگیاجبکہ سی ڈی اے نے میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کے بھی تمام اخراجات پورے کئے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)کیلئے معاشی لحاظ سے انتہائی کامیاب رہا ہے۔گزشتہ سال میں ادارہ ہذا نے اپنی بہتر معاشی پالیسیوں اور مناسب حکمت عملی سے نہ صرف اپنے معاشی مسائل پر قابو پایا بلکہ تاریخی محصولات بھی حاصل کئے ہیں۔ مزکورہ محصولات کی آمدن میں ادارہ ہذا میں جمع ہونے والے مختلف ٹیکسسز، بقایا جات ،نئے پلاٹوں کی نیلامی سے وصول کنندہ ریونیو، مختلف این اوسیزسمیت مختلف فیسسز سے حاصل ہونے والی آمدن شامل ہے۔ مزکورہ محصولات اور ادارے کے معاشی معاملات کے بہتر ہونے کے باعث ادارہ ہذا نے ماضی میں بند پڑیمنصوبوں،سمیت نئے منصوبوں پرکام کا آغاز کیا۔جبکہ سیکٹر ڈویلپمنٹ،بیوٹیفکیشن، انفرااسٹکچر،اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔مزکورہ محصولات سے ہی ادارہ ہذا نے نئے منصوبوں میں انڈر پاسسز،آئی جے پی روڈ،ایکسپریس وے،انٹر چینجز،اورپارکوں کی اپ گریڈیشن کی رہی ہے۔گزستہ سال کاادارہ ہذا کا ریونیو کاحدف 24 ارب تھا تاہم ادارے کی موثر اوربہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ادارہ کیریونیو کی مد میں 30 ارب سے زائد رقم موجود ہے،جبکہ اگلے سال کیلئے ادارہ ہذا نے 50ارب کا ہدف طے کیا ہے۔مستقبل میں ادارہ ایسے منصوبوں پرغور کررہا ہے جس سے ادارے کے ریونیو میں مستقل اضافہ ہوسکے۔