Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان پراپرٹی ٹیکس تنازعے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان پراپرٹی ٹیکس تنازعے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے درمیان پراپرٹی ٹیکس تنازعے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کا سی ڈی اے یا حکومت پر انحصار ختم کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ فنڈ قائم کیا جائے، پراپرٹی ٹیکس، فیس کی مد میں حاصل رقوم ، جرمانے لوکل گورنمنٹ فنڈ میں ہی جمع ہوں گے، میونسپل کارپوریشن ٹیکس وصولی کے بعد بجلی ، پانی ، گیس اور سڑک جیسی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔عدالتی فیصلہ کے مطابق وفاقی حکومت تمام یونین کونسلز کو اپنے علاقوں میں دفاتر کی تعمیر کے لئے ضروری فنڈز بھی مہیا کرے، سی ڈی اے کی جانب سے 2015 کے بعد وصول پراپرٹی ٹیکس بھی لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کیا جائے، سی ڈی اے کی جانب سے وصول ٹیکس کا درست تخمینہ لگانے کے لئے آڈیٹر جنرل خصوصی آڈٹ کریں، میونسپل کارپوریشن چھ ماہ کے اندر نیا ٹیکس پروپوزل تیار کر کے اخبار میں اشتہار جاری کرے اور نئے پروپوزل پر عوامی اعتراضات سننے کے بعد ٹیکس کا تعین کیا جائے ۔سی ڈی اے کی جانب سے 2018 کا ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی تھا ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے بعد سی ڈی اے کے پاس ٹیکس وصولی کا کوئی اختیار نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔