بیجنگ : چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے باضابطہ طور پر “مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے تیسرا پانچ سالہ منصوبہ(2030 -2026)” جاری کیا، جس میں اگلے پانچ سالوں میں مکاؤ کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا۔رائے عامہ کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ ملک، دو نظام” کے کامیاب تجربات میں ایک اور اہم پیش رفت ہے جو مؤثر مارکیٹ اور فعال حکومت کی خصوصیات کو بہتر طور پر بروئے کار لاتا ہے اور مکاؤ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سنگِ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔ منصوبے کے طے کردہ آٹھ ترقیاتی اہداف میں “جامع قومی سلامتی کے تصور کا مکمل نفاذ حیثیت رکھتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے قومی اقتدارِ اعلیٰ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو مزید تحفظ حاصل ہوگا، جو مکاؤ کی اعلیٰ معیاری ترقی کو بنیادی ضمانت فراہم کرے گا۔مکاؤ کی معیشت میں ” کیسینو گیمبلنگ” کی صنعت کا تناسب نسبتاً زیادہ ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں مکاؤ متنوع صنعتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے گا اور ۲۰۳۰ تک”نان کیسینو گیمبلنگ ” والی صنعتوں کی ولیو ایڈیشن کے تناسب کو مقامی مجموعی جی ڈی پی میں تقریباً 60 فیصد تک پہنچانے کی کوشش کرے گا۔اس سے قبل، مکاؤ کے “دوسرے پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ اہم اہداف کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں نشاندہی کی ہے کہ مکاؤ کی معیشت لچکدار رہی ہے، مالیاتی نظام مجموعی طور پر مستحکم ہے، مالیاتی شعبہ بتدریج متنوع شکل اختیار کر رہا ہے اور معاشی اعتدال و تنوع کے حوالے سے پیش رفت مستحکم ہو رہی ہے۔ “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن پر مبنی معیشت کو آگے بڑھاتا رہے گا، جو مکاؤ کو ایک اہم موقع فراہم کرے گا ۔ “ایک ملک، دو نظام” کے تحت اگلے پانچ سالوں میں مکاؤ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں شریک ممالک اور پرتگالی اور ہسپانوی زبان بولنے والے ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرے گا، اور چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں ایک اہم پل، اور مشرق و مغرب کے درمیان تہذیبی تبادلے و باہمی تفہیم کا ایک اہم راستہ بنے گا جو مکاؤ کی اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔
