Saturday, December 27, 2025
ہومپاکستانڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔اپنی ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کر دیا ہے۔ عامر لیاقت نے پارٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ۔

amir liaquat resign

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔