اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون، تجارت اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے مسلسل کوششوں سے 10ارب ڈالر کی دوطرفہ تجارت کا ہدف حاصل کیا جائے گا، تجارت، بالخصوص خوراک اور زرعی اجناس و مصنوعات کی تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے حال ہی میں اچھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں بارڈر 24کھلا رکھنے کیلئے سہولیات بڑھانے، بہتر لاجسٹکس اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی لانے ، کان کنی، خصوصا قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم نے آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای ،صدر مسعود پزشکیان کیلئے نیک تمناوں کا پیغام دیا۔
ایرانی وزیر سید محمد اتابک نے کہا کہ پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، آزاد تجارتی معاہدیکے حوالے سے تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔
شہباز شریف سے ایرانی وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
