اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان اسٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن پروگرام کے آغاز کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط، سیکریٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخرِ عالم عرفان اور ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی
قابلِ تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں موثر انضمام کے لیے پاکستان اور ڈنمارک کا اشتراک ،پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان توانائی کے شعبے میں جی ٹو جی تعاون مزید مستحکم ہوگا ،پروگرام کے تحت توانائی کے شعبے میں تین اہم شعبوں پر مشترکہ کام کیا جائیگا۔پروگرام کے تحت طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی، گرڈ میں قابلِ تجدید توانائی کے انضمام اور صنعتی توانائی کی استعداد بہتر بنائی جائے گی ،طویل المدتی توانائی منصوبہ بندی کے لیے ڈنمارک پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کریگا ،ڈنمارک کے ماہرین پاکستان کے وفاقی توانائی اداروں کو جدید تکنیکی معاونت فراہم کریں گے ،یہ معاہدہ پاکستان میں گرین انرجی منتقلی کی رفتار تیز کرنے میں اہم کردار ادا کریگا،صنعتی شعبے میں توانائی کے موثر استعمال کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے
پاکستان کے توانائی شعبے میں ادارہ جاتی استعداد اور تکنیکی صلاحیت مزید مضبوط بنائی جائے گی ،معاہدہ قومی موسمیاتی اہداف کے موثر اور کم لاگت حصول میں معاون ثابت ہوگا،پاکستان اور ڈنمارک توانائی کے شعبے میں علم، تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرینگے، گرین انرجی کے فروغ کے لیے پاکستان اور ڈنمارک کی اسٹریٹجک شراکت داری کا نیا آغاز،توانائی کے اہم قومی ادارے ڈنمارک کے تجربات اور تکنیکی مہارت سے مستفید ہوں گے ،معاہدہ صاف، محفوظ اور کم لاگت توانائی کے نظام کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ،پاکستان اور ڈنمارک کا تعاون توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کو مزید تقویت دیگا۔
