ہومتازہ ترینصدر مملکت نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کیلئے نشان خدمت کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کیلئے نشان خدمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ محمد بن عبدالکریم العیسی کے لیے نشان خدمت کی منظوری دیدی۔ انہیں یہ اعزاز عالم اسلام کے لیے خدمات پر دیا جائے گا۔یہ اعزاز بین المذاہب ہم آہنگی اور امت مسلمہ میں تعاون کے فروغ پر دیا جا رہا ہے۔صدر مملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کو (نمل)کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ دینے کی بھی منظوری دی۔ سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کو اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری ملے گی۔
واضح رہے کہ محمد بن عبد الریم عیس سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین اور منتظم ہیں۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر مئی 2016 سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل وہ سعودی عرب میں وزیرِ عدلیہ کے منصب پر فائز رہے۔ اسی سال انہیں وزارت کی سطح کے مشیر کے طور پر دیوان شاہی میں تعینات کیا گیا۔بعد ازاں شعبان 1436 ہجری میں انہیں ڈاکٹر عبداللہ بن محسن ترکی کی جگہ رابطہ عالم اسلامی کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔انہوں نے خطیب اور حج کے لیے خطبہ دینے کا شاہی اجازت نامہ بھی حاصل کیا، جو 1443 ہجری میں مسجد نمرہ مکہ مکرمہ میں ہوا اور اس طرح وہ سعودی دور میں تیرھویں خطیبِ عرف بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔