ہومپاکستانسندھ طاس معاہدہ، پانی ہماری بقا ہے، بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

سندھ طاس معاہدہ، پانی ہماری بقا ہے، بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی پر پاکستان کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے اور پانی ہماری بقا ہے جس کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ناکام کوششوں سے بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا یہ رویہ اقوام متحدہ کے توثیق شدہ ون واٹر ون ویژن کے اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔