ہومتازہ ترینپاکستان 12اور 13جولائی کو او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریگا

پاکستان 12اور 13جولائی کو او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریگا

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان 12 اور 13 جولائی کو خواتین سے متعلق او آئی سی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کانفرنس کے ایجنڈا، سیکیورٹی، پروٹوکول اور لاجسٹکس پر غور کیا گیا۔ میڈیا حکمت عملی اور بین الوزارتی رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے نمائندگان شریک ہونگے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارت انسانی حقوق کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ تمام اداروں کو قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔