ہومبریکنگ نیوزآزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں، 41 کے کاغذات مسترد

آزاد کشمیر انتخابات: 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں، 41 کے کاغذات مسترد

مظفرآباد(آئی پی ایس )آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد 45 حلقوں سے 1265 امیدواروں میں سے 41 کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل آگے بڑھ رہا ہے، جہاں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے 33 حلقوں سے 1047 امیدواروں جبکہ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کے 12 حلقوں سے 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ترجمان نے بتایا کہ 45 حلقوں میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران 41 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ جاری ہے، جس کے لیے 28 جون تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 12 اپیلیں موصول ہو چکی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو ہوگی، جبکہ یکم اور 2 جولائی کو اپیلوں پر کارروائی مکمل کرکے حتمی فیصلے جاری کیے جائیں گے۔اس کے بعد آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔