بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے چین کے شہر دالیئن میں قازق وزیر اعظم اولزاس بیکتینوف اور گنی کے وزیر اعظم امادو اوری باہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں.دونوں رہنما سمر ڈیووس فورم میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ منگل کے روز قازقستان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں لی چھیانگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے قابل اعتماد شراکت دارکے طور پر چین اور قازقستان کو قریبی رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چین قازقستان کے ساتھ مل کر مزید بامعنی اور متحرک چین-قازقستان ہم نصیب معاشرہ تشیل دینے کے لئے تیار ہے۔
بیکتینوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک میں قازقستان اور چین کے درمیان مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ ترقی کے مزید نتائج حاصل کئے جائیں۔ گنی کے وزیر اعظم امادو اوری باہ سے ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین گنی کے ساتھ مل کر مرکزی مفادات سے متعلق معاملات میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچائے جا سکیں۔ اوری باہ نے کہا کہ گنی ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کے لیے چین کی طویل مدتی قیمتی امداد کے لیے شکر گزار ہے اور چین کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانےاور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

