Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانافغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات پر پاکستان اور روس میں مشاورت

افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات پر پاکستان اور روس میں مشاورت

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے دہشتگردی کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور علاقائی و عالمی سطح پر مشترکہ رابطوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالے پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ برائے انسدادِ بین الاقوامی دہشتگردی کے 12ویں اجلاس میں افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات اور خطے کی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پاکستان اور روس کے درمیان انسدادِ بین الاقوامی دہشتگردی سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا 12واں اجلاس 23 جون 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سفیر محمد خالد خان جمالی جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ دمتری لیوبنسکی نے کی۔اجلاس کے دوران خطے میں دہشتگردی سے پیدا ہونے والے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی اور اس کے پڑوسی ممالک و وسیع تر علاقائی سلامتی پر ممکنہ اثرات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

دونوں ممالک کے وفود نے انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔اس موقع پر اقوامِ متحدہ (یو این)اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے پلیٹ فارمز پر تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات کو موثر بنانے کے مختلف پہلووں پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔