Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی وزیراعظم سترہویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے

چینی وزیراعظم سترہویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے

بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ 23 سے 24 جون تک دالیئن میں ہونے والے سترہویں سمر ڈیووس فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خصوصی تقریر کریں گے اور فورم میں حصہ لینے والے غیر ملکی مہمانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں کے نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان، گنی کے وزیر اعظم امادو اُری باہ، قازقستان کے وزیر اعظم اولژاس بیکتینوف ، جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کم من سوک، منگولیا کے وزیر اعظم نیام اُچرال، اور مونٹینیگرو کے وزیر اعظم میلوئگو سپائچ بھی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1700 سے زیادہ سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا نمائندے شرکت کریں گے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر، بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان 24 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔