Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آبادقراقرم کوآپریٹیو بنک برانچ برکلتی میں کھولی جائے،عمائدین کا مطالبہ

قراقرم کوآپریٹیو بنک برانچ برکلتی میں کھولی جائے،عمائدین کا مطالبہ

یاسین(آئی پی ایس)تحصیل یاسین کے گاوں برکلتی کے عوام و عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ قراقرم کوآپریٹیو بنک کی برانچ سلگان کے سب سے زیادہ آبادی پر مشتمل گاوں برکلتی میں کھولی جائے۔ اس سلسلے میں عمائدین و عوام برکلتی کا ایک اہم اجلاس برکلتی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں برکلتی کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ برکلتی سلگان کا سب سے بڑا گاوں ہے اور سات سو سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے لیکن برکلتی میں کوئی بنک برانچ یا سوسائٹی برانچ موجود نہیں ہے جس سے عوام اور کاروباری حضرات کے لئے بہت سارے مشکلات درپیش ہے، اس کے علاوہ برکلتی کے سینکڑوں کاروباری و صنعت کاروں کی بڑی رقوم کوآپریٹیو بنک طاوس برانچ میں پڑی ہیں اور عرصہ دراز سے کوآپریٹیو بنک طاوس برانچ سے عوام برکلتی نے تعاون کیا ہے اس لئے اس بڑی آبادی والا گاوں برکلتی میں کواپریٹیو برانچ کھولا جائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ عوامی خواہشات کے مطابق بنک برانچ برکلتی میں نہ کھولا گیا تو کواپریٹو کے ساتھ عدم تعاون کا راستہ اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ برکلتی تھوئی اور سلگان دونوں بڑے علاقوں کے لئے سنٹر بھی ہے اس لئے برانچ برکلتی میں کھولنے سے دونوں علاقوں کے عوام کے لئے آسانی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔