واشنگٹن (سب نیوز)امریکا اورایران نے ایم اویوپردستخط کردئیے،نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی تصدیق کردی۔سینئرامریکی حکام کے مطابق امریکی صدراور نائب صدر نے ایم او یو پر دستخط کئے،جبکہ ایران کی جانب سے باقرقالیباف نے دستخط کئے، ایم او یو پر ڈیجیٹل دستخط گزشتہ روزہوئے۔
اعلی امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات اگلے24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کر دی جائیں گی ،رواں ہفتے کے آخر میں تکنیکی بات چیت کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی ایران کی کارگردگی پر منحصر ہے۔
ایران اور امریکہ نے اسلام آباد مذاکرات پر الیکٹرانک دستخط کردئیے،جے ڈی وینس کی تصدیق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

