واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیروت پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی، خصوصا ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور فریقین ایک معاہدے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل کو اپنے خلاف خطرات سے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم جس حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، وہ انتہائی معمولی اور غیر اہم نوعیت کا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں نہ کوئی شخص ہلاک ہوا، نہ زخمی ہوا اور نہ ہی کسی کو کوئی نقصان پہنچا، اس لیے اسے اس اہم سفارتی عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایک ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں جو نہ صرف پورے خطے بلکہ لبنان میں بھی امن کے قیام کا سبب بن سکتا ہے، لہذا تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی لانی چاہیے۔ا
نہوں نے مزید کہاکہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، تاہم اسی طرح کسی دوسرے فریق، بشمول حزب اللہ کو بھی اسرائیل کے خلاف مزید کارروائیوں سے باز رہنا چاہیے۔امریکی صدر کے مطابق یہ ایک طویل اور خوبصورت امن کے آغاز کا موقع ثابت ہو سکتا ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

