Sunday, June 14, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزامریکا ایران ممکنہ معاہدہ: صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی

امریکا ایران ممکنہ معاہدہ: صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا ایران معاہدے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔وزیراعظم پاکستان شہاز شریف نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران پہلے سے کہیں زیادہ امن معاہدے کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان امن معاہدے کو حتمی شکل ملنے کے فورا بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کے لیے تیاریاں کررہا ہے، جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم نے مذاکرات کے دوران مسلسل تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے خطے میں موجود برادر ممالک کی حمایت پر بھی دلی قدردانی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ یہ تاریخی امن معاہدہ دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے پاکستان نے بھرپور سفارتکاری کی ہے، جس کا دونوں ملکوں کی جانب سے اعتراف بھی کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔