اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی پولیس نے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث شاہراہِ دستور کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو ریڈ زون کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہراہِ دستور پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس کے پیش نظر شہری متبادل راستے استعمال کریں۔
پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ بری امام کے راستے مارگلہ روڈ آنے جانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہری کسی بھی دشواری سے بچنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
اسلام آباد پولیس نے مزید اپڈیٹس کے لیے اپنے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 سے آگاہ رہنے کی درخواست کی ہے۔
شاہراہِ دستور احتجاج کے باعث بند، اسلام آباد پولیس کی شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

