Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ تریناقوام متحدہ میں خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے چین کی کامیابیاں اجاگر

اقوام متحدہ میں خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے چین کی کامیابیاں اجاگر

اقوام متحدہ : “خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق کنونشن” کے فریقین کی انیسویں کانفرنس نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔جمعہ کے روز کانفرنس کے دوران چینی مندوبین نے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے شعبے میں چین کی حکمت عملی، اقدامات اور کامیابیوں سے شرکاء کو آگا ہ کیا۔

چینی مندوبین نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت عوامی مرکزیت پر مبنی ترقیاتی تصور پر قائم ہے، کنونشن کی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اور خصوصی افراد کے امور کو قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی مجموعی منصوبہ بندی کا اہم حصہ سمجھتی ہے۔مندوبین کے مطابق چین نے خصوصی افراد کے لیے سماجی تحفظ اور نگہداشت کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے معیارِ زندگی، احساسِ اطمینان،اور تحفظ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ میں چین کے خصوصی افراد کی تخلیق کردہ ثقافتی و تخلیقی مصنوعات اور غربت کے خاتمے کے شعبے میں چین کی کامیابیوں پر مبنی ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔