Friday, June 12, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین کا فلپائنی وزیر دفاع پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

چین کا فلپائنی وزیر دفاع پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیجنگ :فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو نے متعدد مواقع پر چین کے خلاف بے بنیاد بیانات دیے، جس سے چین کے جائز مفادات اور چین فلپائن تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے چین نے گلبرٹو اور اس کے اہل خانہ کے لئے چائنیز مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ چین کے اندر موجود تمام اداروں اور افراد کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔