Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت

چائنا کوسٹ گارڈز کا جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ کا گشت

بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈز کے ترجمان جیانگ لیوئے نے کہا ہے کہ چائنا کوسٹ گارڈز نے پیر کے روزچین کے جزیرہ تائیوان کے مشرق میں علاقائی پانیوں میں قانون کے نفاذ سے متعلق گشت اور نگرانی کی کارروائیاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاپان اور فلپائن کی جانب سے یکطرفہ طور پر چین کے جزیرہ تائیوان کے مشرقی سمندری علاقے میں حد بندی کے مذاکرات کے آغاز اور چین کی علاقائی خودمختاری و بحری حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کے ردِعمل میں ایک ضروری قدم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم جاپان اور فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی سمندری خودمختاری اور حقوق و مفادات کو نقصان دینے والے تمام غیر قانونی اقدامات فوراً روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنا کوسٹ گارڈ متعلقہ سمندری علاقوں کی نگرانی و کنٹرول کو مسلسل مضبوط بنائے گا اور عملی اقدامات کے ذریعے چین کی علاقائی خودمختاری و بحری حقوق و مفادات کا پوری قوت سے تحفظ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔