Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچارجون سے قبل انتخابات کا شیڈول جاری کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

چارجون سے قبل انتخابات کا شیڈول جاری کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفرآباد (آئی پی ایس )چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ 4جون سے قبل الیکشن شیڈول جاری کردیں گے۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر ریٹائرڈ چیف جسٹس غلام مصطفی مغل نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی مدت 4 اگست کو ختم ہو جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی میعاد ختم ہونے سے 45 دن پہلے الیکشن شیڈول جاری کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اس لحاظ سے ہم 4 جون سے قبل الیکشن شیڈول 2026 جاری کر دیں گے۔

ووٹر فہرستوں کے معاملے پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ووٹر فہرستیں غلط بنی تھی تاہم انھیں درست کرلیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارا کام الیکشن شیڈول جاری کرنا اور ووٹر فہرستیں مرتب کرنا ہے جو ہم بروقت کریں گے تاہم یہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھتے ہوئے ریاست میں انتخابات کو یقینی بنائیں۔

انتخابات بروقت نہ ہونے کی صورت میں کیا ہو سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کا نفاذ ممکن ہے۔اور اگر انتخابات میں کسی بھی وجہ سے تاخیر ہوئی تو یہ غیر آئینی عمل تصور کیا جائے گا اس کے نتیجے میں یہ حکومت وزیراعظم،صدر اور وزرا اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے لیے حکومت کو 31 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ایکشن کمیٹی نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 9 جون کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ گزشتہ روز وفاقی مذاکراتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مظفرآباد میں مذاکرات بھی ہوئے تاہم کسی نکتے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔