Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے،پہلے سے موجود سرمایہ کاری کو وسعت دینے اوراس سے متعلقہ اداروں کے لئے نئے فوائد پیدا کیے جائیں گے ، چینی وزارت تجارت

غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے،پہلے سے موجود سرمایہ کاری کو وسعت دینے اوراس سے متعلقہ اداروں کے لئے نئے فوائد پیدا کیے جائیں گے ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ملٹی نیشنل کارپوریشن کے رہنماؤں کے لیے ساتویں چنگ ڈاؤ سربراہی اجلاس کے بارے میں معلومات دی گئیں ۔

چینی وزارت تجارت کے متعلقہ اہلکار نے بتایا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران، وزارت تجارت غیرمتزلزل طور پر اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دیتی رہے گی، خدمات کے شعبے کو مزید بہتر کرے گی، ادارہ جاتی کھلےپن کے لیے ایک نیا فریم ورک بنائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے فعال طور پر نئے فوائد پیدا کرے گی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے اور ان کی موجودگی کو مزید وسعت دینے میں مدد کرے گی۔

وزارت تجارت کے مطابق اگلے مرحلے میں خدمات کی سرحد پار تجارت کے لیے منفی فہرست کے انتظام کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سروس سیکٹر جیسے ٹیلی کمیونیکیشن، انٹرنیٹ، تعلیم، ثقافت اور صحت کی دیکھ بھال کے آزادانہ آغاز کو منظم طریقے سے بڑھایا جائے گا۔ نیشنل سروسز انڈسٹری کے کھلے پن کے جامع پائلٹ پروگرامز کو مزید وسعت دیتے ہوئے جاری رکھا جائے گا، اور نیشنل سروس ٹریڈ انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیمانسٹریشن زون، نیشنل ڈیجیٹل ٹریڈ ڈیمانسٹریشن زون جیسے پلیٹ فارمز قائم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی اصولوں سے فعال طور پر ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، دانشورانہ املاک کے تحفظ، سرکاری خریداری، منصفانہ مسابقت جیسے شعبوں میں نظامی اور ریگولیٹری اصلاحات کو تیز کیا جائے گا، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو مزید مستحکم، شفاف اور متوقع نظامی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔