Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانوانا،سڑک اورموبائل نیٹ فراہمی کے لیے ٹاور مانگنے کی پاداش میں احتجاجی دھرنا

وانا،سڑک اورموبائل نیٹ فراہمی کے لیے ٹاور مانگنے کی پاداش میں احتجاجی دھرنا

وانا،سب ڈویژن وانا کا علاقہ ٹٹی ثمر باغ کے عوام نے حل طلب مسائل سڑک اور موبائل نیٹ فراہمی کے لیے ٹاور مانگنے کی پاداش میں وانا ٹانک روڈ بمقام کرب کوٹ میں احتجاجی دھرنے، ٹینٹسکی شروعات کردی گئی، ابتدائی مرحلے میں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کی قیادت نے دھرنا اراکین سے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ۔ملک خیال محمد نے خطاب کے دوران کہاکہ موجودہ مقامی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکیہے ۔انہوںنے کہا کہ ترقی کادار مدار سڑک اور کمیونیکیشنسے وابستہ ہیں ،آج اس دورجدید میں ٹٹی ثمرباغ کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رہنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔دھرنا مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کو دھمکی دی کہ ہمارے مذکورہ حل طلب مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں وانا ٹانک روڈ ہرقسم کی امدورفت کے لیے بند کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔