Saturday, May 9, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، حکومتی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، حکومتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سیاہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا، اس پر نواز شریف نے عوامی مشکلات کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود غریب طبقے کو تحفظ دینے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، میاں نواز شریف کو ایران امریکہ مذاکرات کے حوالے سے قومی قیادت کی پس پردہ کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔