Saturday, May 2, 2026
ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا میں 3ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475واقعات، 138شہری شہید

خیبرپختونخوا میں 3ماہ کے دوران دہشتگردی کے 475واقعات، 138شہری شہید

پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 14اضلاع میں دہشتگردی کے 475مقدمات درج کئے گئے،کارروائیوں کے دوران 85دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق 14اضلاع میں دہشتگردی کے 475مقدمات درج کیے گئے، دہشتگردی کے مقدمات میں 1427ملزمان نامزد،107کو گرفتار کیا گیا، واقعات میں 67 شہری شہید، 298 زخمی ہوئے۔ ایف سی کے 27اہلکار شہید، 45 زخمی ہوئے، فورسز کے 21 اہلکار شہید، 66زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق دہشتگردی واقعات میں پولیس کے 71 اہلکارشہید، 68 زخمی ہوئے، دہشتگردی واقعات میں نامزد 1235 افراد کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے، شمالی وزیرستان 88 اور ڈی آئی خان میں 65 واقعات رپورٹ کئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔