اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عام آدمی کا بہت احساس ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی جمشید چیمہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں کے جائزے کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قیمتیں کنٹرول کی جارہی ہیں ، پوری دنیا کو قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے ، مختلف وجوہات سے قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت قیمتوں کا کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوفی کلوچینی90روپے میں ملے گی ، حکومت گھی اورچینی پرسبسڈی دیرہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی کی قیمتوں میں45سے50روپے کمی کروائیں گے ، غریب عوام کوآٹا،گھی،چینی،دالوں پرسبسڈی دینگے ، اربن فوڈانفلیشن15سیکم ہوکر10فیصدپرآگئی ہے ، 2018میں چینی240اورآج400ڈالرفی ٹن ہے ، عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں50فیصداضافہ ہوا ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول123روپے فی لیٹرہے ، ہم نے پیٹرول کی قیمت 13سے14فیصدبڑھائی ہے ، پیٹرول کی قیمتوں پراپوزیشن کی بات کا کوئی جوازہی نہیں بنتا ، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت ہمسایہ ممالک سے بہت کم ہے ، بھارت میں پیٹرول250،بنگلا دیش میں198روپے لیٹرہے۔شوکت ترین نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمت میں18فیصداضافہ ہوا ، گزشتہ سال کی نسبت چینی کی قیمت میں18فیصدفرق آیا ، دنیابھرمیں مہنگائی میں اضافہ ہواہے ، مہنگائی کاسبب سپلائی کانہ ہوناہے ، کوروناکے دوران دنیابھرمیں اشیا کی سپلائی لائن کم ہوئی ، کوروناکی وجہ سے دنیابھرمیں معاشی بحران آیا۔
وزیراعظم کو عام آدمی کا بہت احساس ہے ، فرخ حبیب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
