گاہکوچ (آئی پی ایس)گاہکوچ میں ساوتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان این جی او کے زیراہتمام نوجوان لڑکوں کے ساتھ تربیت سیشن صنفی بنیاد پر تشدد کو کم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پر وجیکٹ آفیسر نیلم سرور کے زیر صدارت ہوا جس میں جذبہ پروگرام کا مقصد ایسے جمہوری عمل کے لیے کوشش کرنا ہے جس میں عورت اور معاشرے کے دوسرے مرحوم طبقات ملک کے سیاسی عمل میں بھرپور شرکت کرسکیں ،صنفی تشدد عورتوں کی سماجی اور سیاسی عمل میں حصہ لینے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔جب تک افراد کی صنفی امتیاز پر مبنی یہ سوچ تبدیل نہیں ہوگی معاشرے میں ہر سطح پر موجود صنفی تشدد ختم نہیں ہو سکتا۔ اس کی روک تھام کے لئے عورتوں کے ساتھ مردوں کی سوچ کو تبدیل کرنا بھی اہم ہے ان میں بھی نوجوان لڑکوں میں شعور پیدا کرنا نہایت اہم ہے تاکہ وہ اپنے گھروں محلوں اور علاقوں میں تشدد آمیز رویوں کو تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔اس سیشن کے بعد نوجوان لڑکے اس قابل ہو گئے کہ وہ صنفی تشدد کی وجوہات مختلف اقسام اور ان کے اثرات کو سمجھ سکیں ۔
گاہکوچ :نوجوانوں میں صنفی تشدد کی وجوہات اور روک تھام کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
